Time 06 مارچ ، 2025
انٹرٹینمنٹ

بھارتی نجومی نے سیف اور کرینہ کی جلد طلاق کی پیشگوئی کردی

بھارتی نجومی نے سیف اور کرینہ کی جلد طلاق کی پیشگوئی کردی
 جوڑے کی شادی اکتوبر 2012 میں ہوئی اور اب ان کے دو بیٹے تیمور اور جے ہیں/فوٹوفائل

بھارتی نجومی نے بالی وڈ اداکارہ بیبو اور سیف علی خان کے درمیان ڈیڑھ سال کے دوران طلاق کی حیران کن پیشگوئی  کی گئی ہے۔

اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کی جوڑی بالی وڈ کی خوشحال جوڑیوں  میں سے ایک تسلیم کی جاتی ہے جنہوں نے 2012 میں شادی کی اور اب ان کے دو بیٹے تیمور اور جے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سشیل کمار سنگھ نامی بھارتی نجومی کی جانب سے جوڑے کے درمیان علیحدگی کے حوالے سے حیران کن پیش گوئی کی گئی ہے جس نے سیف اور کرینہ کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

حال ہی میں سشیل کمار سنگھ  نے اپنے انٹرویو میں سیف اور کرینہ کے تعلقات سے متعلق  بات کرتے ہوئے کہا کہ ’سیف اور کرینہ اگلے ڈیڑھ سال میں الگ ہو جائیں گے‘۔

 بھارتی نجومی نے اس جوڑے کی علیحدگی پر 2010 میں کی گئی اپنی پیش گوئی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے 2010 میں اپنے بلاگ میں لکھا تھا کہ یہ شادی نہیں چلے گی کیوں کہ یہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کی کنڈلی میں ہے‘۔

یاد رہے کہ حال ہی میں سیف علی خان پر ان کی ممبئی کی رہائش گاہ میں گھس کر حملہ کیا تھا جس دوران سیف کو شدید چوٹیں آئی تھیں۔

بعد ازاں اداکار کی بھارت کے لیلاوتی اسپتال میں سرجری کی گئی، ڈسچارج ہونے کے بعد سیف کی جانب سے اپنی فیملی کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔

اس  حملے سے متعلق سشیل کمار سنگھ نے کہا کہ’ یہ اندرونی معاملہ ہو سکتا ہے، شاید یہ معاملہ حل نہ ہو  جب کہ ڈیڑھ سال میں سیف اور کرینہ کے درمیان طلاق ممکن ہے، جتنا بھی دبایا جائے کنڈلی صاف بتارہی ہے کہ دونوں کے درمیان جلد علیحدگی ہوگی‘۔

بھارتی نجومی کی جانب سے کی گئی پیش گوئی اور بھارتی میڈیا کی خبروں پر پر اداکار جوڑی یا ان کے خاندان کی جانب سے کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :