Time 06 مارچ ، 2025
کاروبار

ٹیکس وصولی کا شارٹ فال پورا کرنے کیلئے منی بجٹ نہیں لایا جائیگا، حکومت نے آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا

ٹیکس وصولی کا شارٹ فال پورا کرنے کیلئے منی بجٹ نہیں لایا جائیگا، حکومت نے آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا
شارٹ فال پورا کرنے کےلیےعدالتوں میں ٹیکس مقدمات جلد نمٹائے جائیں گے: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کی اگلی قسط کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق قرض پروگرام کی اگلی قسط کے لیے  مذاکرات میں آئی ایم ایف، ایف بی آر اور بی آئی ایس پی حکام شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ایف بی آرنے آئی ایم ایف کو 605 ارب روپےکا ٹیکس شارٹ فال پوراکرنےکے پلان سے آگاہ کردیا جس میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکس وصولی کا شارٹ فال پورا کرنے کے لیے کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا۔ 

ذرائع کے مطابق شارٹ فال پورا کرنے کےلیے عدالتوں میں ٹیکس مقدمات جلد نمٹائے جائیں گے اور حکومت نے عدالتوں میں زیر سماعت ٹیکس کیسز میں بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے چیف جسٹس پاکستان نے بھی ٹیکس کیسز کی سماعت جلدکرانےکی درخواست منظور کرلی ہے۔ 


مزید خبریں :