Time 06 مارچ ، 2025
انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان نے کس شخصیت کی مہنگی ترین گاڑی کو 3 ماہ تک اپنے پاس رکھا اور کیوں؟

شاہ رخ خان نے کس شخصیت کی مہنگی ترین گاڑی کو 3 ماہ تک اپنے پاس رکھا اور کیوں؟
حال ہی میں بھارتی گلوکار نے اپنے انٹرویو میں شاہ رخ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے اور ان کے ساتھ گزاری کئی یادیں بھی شیئر کیں/فوٹوفائل

بالی وڈ گلوکار  میکا سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے  ایک مرتبہ  شاہ رخ کو اپنی گاڑی ’hummer‘ دی تھی جو انہیں اتنی پسند آئی کہ انہوں نے اسے 3 مہینے بعد  واپس لوٹایا۔

حال ہی میں میکا سنگھ نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں شاہ رخ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے اور ان کے ساتھ گزاری کئی یادیں بھی شیئر کیں۔

میکا سنگھ نے بالی وڈ اسٹار کے ساتھ ایک واقعہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’ ایک مرتبہ شاہ رخ سے میری ملاقات ایک اسٹوڈیو میں ہوئی،  اس اسٹوڈیو میں وہ ہیپی نیو ایئر‘  کی شوٹنگ کر رہے تھے جب کہ میں ہمیش ریشمیا کے ساتھ ایک ویڈیو کی شوٹنگ پر  تھا‘۔

میکا سنگھ کے مطابق’ اس دوران شاہ رخ نے مجھے شوٹنگ کے بعد ملنے کا کہا جس پر میں نے انہیں ہمیش ریشمیا کے سیٹ  پر آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی، شوٹنگ کے بعد شاہ رخ ہمارے سیٹ پر آئے اور ایک گھنٹے تک وہی بیٹھے رہے،  اس دوران شاہ رخ ہر چیز کا مشاہدہ کرتے رہے لیکن ان کو دیکھ کر سیٹ پر مداحوں کا ہجوم بڑھ گیا ‘۔

بھارتی گلوکار نے بتایا کہ’اس وقت شاہ رخ خان نے جب واپس جانا چاہا توان کی گاڑی ہمارے سیٹ سے کافی دور تھی لیکن لوگوں کا ہجوم بہت تھا جس پر میں نے انہیں اپنی hummer لے جانے کا مشورہ دیا، شاہ رخ نے مجھ سے پوچھا کیا واقعی لے جاؤں ؟ جس پر میں نے کہا جی ! اور شاہ رخ گاڑی میں چلے گئے‘۔

میکا سنگھ کے مطابق شاہ رخ کے جانے کے بعد میں نے انہیں میسیج کیا کہ وہ جب تک چاہیں گاڑی اپنے پاس رکھ لیں، شاہ رخ کو اس وقت میری گاڑی بہت پسند آئی اور انہوں نے اسے تقریباً تین ماہ تک اپنے پاس رکھا۔

مزید خبریں :