Time 06 مارچ ، 2025
کھیل

سلمان آغا اچھا کھلاڑی ہے لیکن ٹی 20 میں مشکل سے جگہ بنتی ہے: احمد شہزاد

سلمان آغا اچھا کھلاڑی ہے لیکن ٹی 20 میں مشکل سے جگہ بنتی ہے: احمد شہزاد
فوٹو: فائل

ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد کا کہنا ہےکہ سلمان آغا اچھا کھلاڑی ہے لیکن ٹی 20 میں مشکل سےجگہ بنتی ہے۔

لاہور میں میڈیا سےگفتگو میں احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم سے جن کو باہرکیا گیا وہ دوبارہ ٹیم میں واپس آجائیں گے، ہمارامائنڈ سیٹ بن گیا ہےکچھ کھلاڑیوں کوباہر نکالنا ہی نہیں،کرکٹ بورڈ کے فیصلے صرف عوام کاغصہ ٹھنڈا کرنےکے لیے ہیں۔

احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ جس کی ٹی 20 کرکٹ میں مشکل سے جگہ بنتی ہے اس کو کپتان بنادیا گیا ہے، سلمان آغا اچھا کھلاڑی ہے لیکن ٹی 20 میں مشکل سے جگہ بنتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  عبد اللہ شفیق مسلسل صفر  پر آؤٹ ہو رہے تھے وہ اچانک ٹیم میں آگئے ہیں، صائم ایوب کو 25 موقع دے دیےگئے، اچھی کارکردگی پر بھارت کی تعریف کروں تو لوگوں کو برا لگتا ہے۔

احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم بنا کر اچھا کام کیا ہے، جو چیز ایک سال میں بنتی ہے تین ماہ میں بنا دیا جائے تو چھتیں ٹپکتی ہیں،چیئرمین کےساتھ جو لوگ ہیں وہ اپنے یار دوستوں کو ساتھ لےکر چل رہے ہیں، میرٹ پر فیصلے اور سفارشی کلچر ختم کریں گے تو کرکٹ کی بہتری ہوگی۔

مزید خبریں :