Time 07 مارچ ، 2025
دنیا

ٹرمپ کی حماس سے بات چیت کی تصدیق، یرغمالیوں کو رہا کرنا ہوگا: امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس سے یرغمالیوں کی رہائی کیلئے بات کی ہے لہٰذا حماس کو غزہ میں قید تمام یرغمالیوں کو رہا کرنا ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امریکا میں تارکین وطن کا داخلہ روکنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں اور 2 اپریل امریکی تاریخ کا اہم دن ہوگا۔

 حماس سے متعلق گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حماس سے یرغمالیوں کی رہائی کیلئے بات کی ہے لہٰذا حماس کو غزہ میں قید تمام یرغمالیوں کو رہا کرنا ہوگا۔

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی پر امریکی صدر نے کہا کہ یوکرین کی مدد کیلئے اربوں ڈالر دیے اس لیے چاہتا ہوں روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی معاہدہ جلد ہوجائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب، روس اور یوکرین کے ساتھ امریکی سفارتکاری کا مرکز بن گیا ہے، سعودی عرب اور روس کے ساتھ تجارتی معاہدہ چاہتے ہیں، جو ممالک اپنی افواج پر مناسب اخراجات نہیں کررہے وہ دفاع کے مستحق نہیں۔

واضح رہےکہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کو خبردار کیا تھا کہ اگر اس نے غزہ میں قید تمام یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا تو اس کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔


مزید خبریں :