07 مارچ ، 2013
لاہور…چودھری نثار نے کہا ہے کہ انہوں نے نگراں وزیراعظم کے لیے 3نام فائنل کرلیے ہیں،شاکراللہ جان، ناصر اسلم زاہد اور رسول بخش پلیجو شارٹ لسٹ میں شامل، وہ آج وزیراعظم کو رسمی خط بھیجیں گے۔ ماڈل ٹاوٴن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چودھری نثار علی نے کہا کہ نگران وزیر اعظم کے حوالے سے آج وزیر اعظم کو خط لکھیں گے،انہوں نے کہا کہ کچھ دن پہلے وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کو خط لکھا تھا جس میں ان سے نگراں وزیراعظم کا نام طے کرنے کی بات کی تھی۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہسندھ میں 5 سالہ اتحادی منصوبہ بندی سے الگ ہو ئے ہیں ، بلوچستان جیسا ڈرامہ سندھ اسمبلی میں بھی ہونے والا ہے ، ان دونوں صوبوں میں الیکشن چرانے کی تدبیریں کی جارہی ہیں۔۔چودھری نثار نے کہاکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے کوئی بھی ڈگری جعلی قرار دی تو اس کا فیصلہ تسلیم کریں گے ، مسلم لیگ (ن) پہلے ہی فیصلہ کر چکی ہے کہ جعلی ڈگری ہولڈرز کو ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔چودھری نثارعلی کاکہنا تھا کہ اقتدار میں آئے تو ایف بی آر کے 3ماہ کے ریکارڈ کی پڑتال کریں گے،اور جعلی ریفنڈ لینے والوں کیخلاف کارروائی کریں گے۔