Time 10 مارچ ، 2025
کھیل

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی جیت کے بعد گواسکر کا بچوں کی طرح ڈانس، ویڈیو وائرل

آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کی جیت پربھارتی لیجنڈری بلے باز سنیل گواسکر بھی خوشی سے جھوم اٹھے۔

بھارت کے 75 سالہ لیجنڈ کھلاڑی سنیل گواسکر نے میدان میں ہی ڈانس کر کے ٹیم کی جیت کی خوشی منائی۔

بھارتی بیٹر ویرات کوہلی بھی جیت کے بعد اہلیہ انوشکا شرما کے پاس گئے، دونوں نے ایک دوسرے کو جیت کی مبارکباد دی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے بھارت کو جیت کے لیے 252 رنز کا ہدف دیا گیا تھا جو بھارت نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 6 گیندوں پہلے ہی پورا کر لیا تھا۔


مزید خبریں :