07 مارچ ، 2013
اسلام آباد… چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اشرف جہانگیر قاضی کو فارن پالیسی کاترجمان مقرر کیا ہے ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان کی فارن پالیسی اہم ہے، اشرف جہانگیر قاضی صاحب کو فارن پالیسی ترجمان بنائیں گے۔سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ ہم الیکشن میں کسی بھی سیاست دان کو اس وقت تک ٹکٹ نہیں دیں گے ، جب تک اثاثے نہ ظاہر کردیں، ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے ٹکٹ پر کوئی بینک نادہندہ انتخاب لڑسکے ۔ تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں کی چھان بین کر لی گئی ہے۔