دنیا

سعودی عرب کے پورٹ سٹی جدہ میں پرانے شہر البلاد کو خصوصی اہمیت حاصل

سعودی عرب کے پورٹ سٹی جدہ میں پرانے شہر البلاد کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔

البلاد سعودی عرب کی اہم بندرگاہ جدہ کا وہ علاقہ ہے جو ماضی میں گیٹ وے ٹو عرب طور پر مشہور تھا، ڈیڑھ سو سال سے زائد پرانا البلاد ایک تاریخی ورثے کے طور پر محفوظ کیا گیا ہے، ماضی میں حج کے زمانے میں یہاں کے رہائشی اپنی عمارتیں حجاج کو کرائے پر دیا کرتے تھے اور خود طائف منتقل ہوجایا کرتے تھے۔

عرب تاریخ پر گہری نظر رکھنے والے ڈاکٹر عماد کشمیری بتاتے ہیں کہ شہر کے گرد مضبوط دیوار بنائی گئی جسے بعد میں دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے مقدس شہروں مکہ اور مدینہ کے لیے سرزمین عرب پر داخلی دروازے کی حیثیت بھی حاصل رہی ۔

یہ علاقہ معروف کاروباری، علمی اور تجارتی شخصیات کا مسکن تھا مشہور نصیف ہاؤس، جو 19 ویں صدی میں بنایا گیا تھا اور کبھی بادشاہ ، شاہ عبدالعزیز کا گھر تھا، پرانی شان و شوکت کو رکھتا ہے۔

عبداللہ کشمیری ٹورزم گائیڈ بتاتے ہیں کہ ڈیڑھ سو سال سے زائد قدیم ان عمارتوں کو مختلف ڈیزائنز میں لکڑی اور پتھر سے تعمیر کیا گیا ہے،  اپنے مخصوص طرز تعمیر کی وجہ سے یہ رہائشی گھر سیاحوں کی توجہ کا مرکز بھی ہیں، کئی اہم عمارتوں میں میوزیم بھی قائم کیے گئے ہیں، سیاحوں کی آمد پر پر رونق بازار بھی البلاد کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے۔

عبداللہ کہتے ہیں سعودی عرب مذہبی سیاحت کے ساتھ بہترین سیاحتی مقامات بھی رکھتا ہے اور ویژن 2030 کے ساتھ آنے والوں کو دعوت دیتا ہے کہ آئیں اور ہمارے خوبصورت پرکشش سیاحتی اور تاریخی مقامات سے لطف اندوز ہوں ہم ان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

مزید خبریں :