11 مارچ ، 2025
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم انڈیا کی وطن واپسی پر بس پریڈ نہیں ہوگی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کی طرح بھارتی بورڈ نے بس پریڈ شیڈولڈ نہیں کی ، دبئی میں کامیابی کے بعد بھارتی کرکٹرز کی واطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپتان روہت شرما ممبئی پہنچے ، ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر دبئی سے دہلی آئے ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کامیابی کے بعد بھارتی ٹیم چارٹرڈ فلائٹ سے وطن واپس پہنچی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اسکواڈ کے اراکین اپنے اپنے شہروں میں لینڈ کر رہے ہیں، انڈین پریمیئر لیگ چند روز میں شروع ہو رہی ہے اسی لیے اب کھلاڑیوں کو بریک دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کھلاڑیوں نے جلد اپنی اپنی ٹیموں کو جوائن کرنا ہے ، لاجسٹک کے لحاظ سے ممکن نہیں ہوا، فاتح بھارتی ٹیم کے کچھ اراکین چھٹیوں کے لیے دبئی رک گئے ہیں۔
بھارتی بورڈ کے کوئی تقریب یا پریڈ نہ رکھنے کی وجہ سے کھلاڑی الگ الگ واپس آ رہے ہیں۔