Time 11 مارچ ، 2025
دنیا

پہلی بیوی شوہرکو دوسری شادی کی ترغیب دے اور معاونت کرے: استاد جامعہ الازہر

پہلی بیوی شوہرکو دوسری شادی کی ترغیب دے اور معاونت کرے: استاد جامعہ الازہر
پروفیسر ڈاکٹر احمدکریمہ جامعہ الازہر میں تقابلی فقہ کے استاد ہیں،فوٹو: فائل

مصرکی معروف درسگاہ جامعہ الازہر کے عالم نے کہا ہےکہ ایک سے زیادہ نکاح کرنا ہر مرد کا حق ہے، پہلی بیوی کو چاہیے کہ وہ اپنے شوہر کو  دوسری شادی کرنے کی ترغیب دے اور اس کی معاونت کرے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایک سیٹلائٹ چینل کے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے  جامعہ الازہر میں تقابلی فقہ کے پروفیسر ڈاکٹر احمدکریمہ نےکہا کہ دوسری شادی کرنا ہر مرد کا حق ہے اور شرعی قانون اس سے دوسری شادی کا جواز فراہم کرنے کا تقاضا نہیں کرتا بلکہ انصاف کی شرط پر اس کی اجازت دیتا ہے۔

جامعہ الازہر کے استاد ڈاکٹر احمدکریمہ نےکہا کہ پہلی بیوی کو چاہیےکہ وہ اپنے شوہرکو گناہ سے روکنےکے لیے  ایک سے زیادہ بیویاں رکھنے اور دوسری شادی کرنےکی ترغیب دے اور اس حوالے سے شوہر کی معاونت کرے۔

 ڈاکٹر احمدکریمہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایک سے زیادہ نکاح کرنا ایک مباح عمل ہے، یہ نہ تو واجب ہے اور نہ ہی پسندیدہ اور  نہ ناپسندیدہ اور  نہ ہی یہ  حرام ہے۔ شریعت میں اس کی اجازت اس شرط پر دی گئی ہے کہ بیویوں کے درمیان ہر طرح سے انصاف کرے۔

 ڈاکٹر احمدکریمہ نے مزید کہا کہ ہر شخص اپنے معاملات سے بہتر واقف ہے کہ وہ انصاف کرسکتا ہے یا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ایک سے زیادہ شادیوں کی حمایت نہیں کرتا لیکن اسے برا بھی نہیں سمجھتا۔

مزید خبریں :