12 مارچ ، 2025
گوجرانوالہ: انسانی اسمگلنگ میں ملوث 19 مقدمات میں گرفتار ملزم عثمان ججہ کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔
ملزم عثمان ججہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جس دوران ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
عدالت نے عثمان ججہ کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کرتے ہوئے ملزم کو17 مارچ کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے عثمان ججہ کو گرفتار کرنے والی ایف آئی اے گوجرانوالہ کی ٹیم کو شاباش دی اور وزیراعظم آفس بلایا گیا۔
وزیراعظم نے 3 رکنی ٹیم کو 10،10 لاکھ روپے انعام اور شیلڈ بھی دی جبکہ وزیراعظم نے ڈائریکٹر آئی بی ملک آصف کو بھی 10 لاکھ روپے انعام دیا۔