Time 12 مارچ ، 2025
دنیا

یو این سیکرٹری جنرل کی ٹرین پر حملے کی مذمت، یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ

 
یو این سیکرٹری جنرل کی ٹرین پر حملے کی مذمت، یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ
ٹرین مسافروں کو یرغمال بنانےکی صورتحال پر نظررکھے ہوئے ہیں: ترجمان یو این سیکرٹری جنرل/ فائل فوٹو

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان میں مسافر ٹرین پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے یرغمالیوں کی فوری رہائی کامطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ ٹرین مسافروں کو یرغمال بنانےکی صورتحال پر نظررکھے ہوئے ہیں اور یرغمالی بنائے جانے کےکسی بھی واقعے کی مذمت کرتےہیں۔

یو این سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے یرغمالیوں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

 واضح رہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر بولان میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد فورسز کا آپریشن جاری ہے جس میں اب تک 155 یرغمال مسافروں کو بازیاب کرالیا گیا جب کہ 27 دہشتگرد مارے گئے ہیں۔


مزید خبریں :