Time 13 مارچ ، 2025
دنیا

سعودی شہزادی نورہ بنت بندر انتقال کرگئیں

سعودی شہزادی نورہ بنت بندر انتقال کرگئیں
فوٹو: سعودی پریس ایجنسی

سعودی شہزادی  نورہ بنت بندر بن محمد آل عبدالرحمان آل سعود انتقال کرگئیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ شہزادی  نورہ بنت بندر بن محمد آل عبدالرحمان آل سعود کا انتقال ہوگیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی شہزادی کی نماز جنازہ آج  مسجد الحرام میں مغرب کی نماز کے بعد ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں سعودی شاہی خاندان اور اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

ایوان شاہی نے متوفیہ کے لیے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کے علاوہ لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔


مزید خبریں :