14 مارچ ، 2025
خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں گھریلو جھگڑے پر بھائی نے بھائی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق خاندانی جھگڑے میں فائرنگ کا واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں شیرکہنہ میں پیش آیا۔
جھگڑے کے دوران طیش میں آکر ایک بھائی نے دوسرے بھائی پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں سعد اللہ، اس کی بیوی، بیٹی اور ایک قریبی رشتے دار ابوبکر شامل ہیں جب کہ فائرنگ سے مقتول کے 2 بیٹے بھی زخمی ہوئے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان فرارہیں جن کی تلاش جاری ہے۔