Time 14 مارچ ، 2025
کھیل

اسپیشل ونٹر اولمپکس میں پاکستان نے تیسرا گولڈ میڈل جیت لیا

اسپیشل ونٹر اولمپکس میں پاکستان نے تیسرا گولڈ میڈل جیت لیا
آفاق خان نے 100 میٹر اسنو شوئنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور سونے کا میڈل جیتا۔/ فوٹو جیو نیوز

اٹلی: اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹرگیمز میں پاکستان نے سونے کا تمغہ حاصل کر لیا۔

اٹلی میں جاری اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں آفاق خان نے 100 میٹر اسنو شوئنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور سونے کا میڈل جیتا۔

 اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں پاکستان کا یہ تیسرا گولڈ میڈل ہے۔

اس سے قبل  50 میٹر کراس کنٹری اسکینگ میں پاکستان کے منیب الرحمان نے گولڈ میڈل جیتا، اس ہی ایونٹ کے ویمنز فائنل میں پاکستان کی روینہ قربان نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔

پاکستان کے معظم اقبال نے کراس کنٹری اسکینگ میں گولڈ میڈل جیتا تھا، معظم اقبال نے 800 میٹر اسنو شوئنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

مزید خبریں :