15 مارچ ، 2025
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان پر تنقید کرنے والے امریکی چینلز اور اخبارات کو بد عنوان قرار دے دیا۔
محکمہ انصاف میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ مختلف میڈیا ادارے ان کے بارے میں 97 فیصد برا لکھتے ہیں،میڈیا ججوں پر اثرانداز ہو کر قانون تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ میڈیاکا یہ کردار غیرقانونی ہے، اسے روکناہوگا۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ روس سے اچھی خبریں آرہی ہیں ،میرا خیال ہے کہ روس یوکرین جنگ پر ڈیل کر لے گا ۔
دوسری جانب امریکی عدالت نےٹرمپ کو ڈی ای آئی پروگراموں پر پابندی عائد کرنے کی اجازت دے دی۔
ٹرمپ نے وفاقی حکومت کے تحت ڈی ای آئی پروگراموں کو روکنے کا حکم دیا تھا۔جس کے بعد امریکی جج نے انتظامیہ کو ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر پر عملدرآمد عارضی طورپر روکنے کا حکم دیا تھا۔