15 مارچ ، 2025
اسلام آباد: پاکستان نے کرپٹو کونسل قائم کرکے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو اس کا سربراہ مقرر کردیا۔
جیونیوز کےمطابق کرپٹ کونسل کے قیام کے بعد وزیر خزانہ کے چیف ایڈوائزر برائے پاکستان کرپٹو کونسل بلال بن ثاقب کو کونسل کا سی ای او مقرر کیا گیا ہے۔
بلال بن ثاقب بلاک چین ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری حکمت عملی اور ڈیجیٹل جدت کے شعبے میں اپنی مہارت کے ذریعے اس کی قیادت کریں گے۔