Time 15 مارچ ، 2025
انٹرٹینمنٹ

اکیڈمی ایوارڈز میں شاہ رخ کا ہار سب کی توجہ کا مرکز، قیمت بھی حیران کر دینے والی


اکیڈمی ایوارڈز  میں شاہ رخ کا ہار سب کی توجہ کا مرکز، قیمت بھی حیران کر دینے والی
شاہ رخ خان نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ اپنے فیشن سے بھی مداحوں کو متاثر کرتے ہیں/ فائل فوٹو

بالی وڈ کے کنگ خان کے انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز  (آئی آئی ایف اے) 2025 میں پہنے گئے ہیرے کے ہار نے سب کی توجہ سمیٹ لی۔

شاہ رخ خان نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ اپنے فیشن سینس سے بھی مداحوں کو خوب متاثر کرتے ہیں۔

حال ہی میں  آئی آئی ایف اے 2025 کی ہونے والی تقریب میں اداکار نے کالے رنگ کے لباس پر ہیرے کا ایک ہار پہنا تھا جو سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کے گلے میں موجود اس ہیرے کے ہار کی قیمت 50 سے 75 بھارتی لاکھ روپے ہے، جس سے بھارت کے مہنگے ترین شہر نوائیڈا میں 2 اپارٹمنٹ خریدے جا سکتے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ یہ ہیرے کا ہار 'لیسٹا' کمپنی کا تیار کردہ ہے جس میں ہیرے کے ساتھ ساتھ سفید سونے کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :