15 مارچ ، 2025
لاہور میں ایک شہری پر چوری کا الزام لگاتے ہوئے اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ لاہور کے علاقے کاہنہ میں پیش آیاجہاں ایک شہری پر چوری کا الزام لگایا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ متاثرہ ڈرائیورپر ورکشاپ سے ڈیزل اورپیٹرول چوری کرنےکاالزام تھا، جس پر شہری کی مونچھیں، بھنویں، سر کے بال کاٹ دیے گئے۔
پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔