Time 17 مارچ ، 2025
پاکستان

خیبر پختونخوا: پولیس کے سرچ آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹھکانے تباہ

خیبر پختونخوا: پولیس کے سرچ آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹھکانے تباہ
فوٹو: فائل

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس نے سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے عارضی ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔

لکی مروت پولیس نے سرحدی علاقےمیں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا جس میں کالعدم ٹی ٹی پی کےعارضی ٹھکانوں کوبموں سےتباہ کیا گیا۔

پولیس کے مطابق کرک اور میانوالی کے سنگم پرپہاڑوں میں قائم کیمپ بھی تباہ کردیا گیا۔

آئی جی پی خیبرپختونخوا نے کہا کہ عباسہ خٹک اور آس پاس سمیت پنجاب بارڈر کے ساتھ تمام عارضی پناہ گاہیں ختم ہوں گی ۔ کلین اپ آپریشن آخری ٹھکانے کےخاتمے تک جاری رہے گا۔

اس کے علاوہ خیبر جمرود بائی پاس چوکی پر شدت پسندوں نے حملہ کیا جس میں سپاہی کلیم اور لیاقت زخمی ہوئے جبکہ دہشت گرد زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔

پشاور میں پولیس اسٹیشن ریگی کی ملازئی چوکی پر نامعلوم افراد نے دستی بم حملہ کیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب پولیس کے مطابق لکی مروت میں ہی تھانا گمبیلا پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہو گئے ،حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس سے قبل ہفتے کی رات بھی پشاور، کرک، ٹانک، بنوں اور ڈیرہ اسمعیل خان سمیت صوبہ خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں نے حملے کیے تھے،جنہیں پولیس نے ناکام بنایا تھا ۔


مزید خبریں :