18 مارچ ، 2025
امریکا نے یوکرین جنگ بندی ڈیل کے نتیجے میں کریمیا کو روس کا حصہ تسلیم کرنے پرغور شروع کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے روس کی جانب سے 2014 میں یوکرین سے چھینے گئے علاقے کریمیا کو روس کا حصہ تسلیم کرنے پر غور کررہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ امریکا غورکررہا ہےکریمیا کو روس کا حصہ بنانےکے لیے اقوام متحدہ میں یہ مطالبہ کرے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ بندی معاہدے سے متعلق زیادہ تر امورپر اتفاق کرلیاگیا ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ یوکرین جنگ بندی پرکئی امور حل طلب بھی ہیں اور اس حوالے سے روس کے صدرپیوٹن سے ٹیلی فون پربات کامنتظر ہوں۔