18 مارچ ، 2025
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ یمن میں مقاصد کے حصول تک مہلک ہتھیاروں کا استعمال جاری رہےگا۔
پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن پر ابتدائی فضائی حملوں میں 30 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
پینٹاگون کے مطابق اہداف میں حوثیوں کے تربیتی مراکز اور سینئر ڈرون ماہرین شامل ہیں، حوثی یہ کہہ کر امریکی حملے روک سکتے ہیں کہ وہ حملےنہیں کریں گے۔