19 مارچ ، 2025
ٹنڈوالہ یار میں ماں نے اپنے نومولود بچے کا گلا گھونٹ کر لاش گٹر میں پھینک دی۔
پولیس کے مطابق ڈی این اے رپورٹ مثبت آنے پر والدین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ تفتیش کے دوران ملزمہ نے انکشاف کہ اس نے اپنے ہاتھوں سے اپنے بچے کا گلا دبا کر قتل کیا۔
ملزمہ کے مطابق شادی سے پہلے اس کے اپنے شوہر سےناجائز تعلقات تھے اور دونوں کی شادی ڈیڑھ ماہ قبل ہوئی تھی۔
ملزمہ نے پولیس کو بتایا کہ بچے کے بارے میں کسی کو علم نہ ہو اس لیے اُسے ماں نے گلا گھونٹ کر قتل کیا۔