Time 20 مارچ ، 2025
دنیا

مشرق وسطیٰ میں رمضان کے تیسرے عشرے کا آغاز، مسلمانوں نے عبادت کیلئے بیت المقدس کا رُخ کرلیا

مشرق وسطیٰ میں رمضان کے تیسرے عشرے کا آغاز، مسلمانوں نے عبادت کیلئے بیت المقدس کا رُخ کرلیا
مسجد اقصیٰ میں بدھ کو 70 ہزار مسلمانوں نے نماز عشاء اور تراویح ادا کی۔—فوٹو: فائل

مشرق وسطیٰ میں رمضان المبارک کے تیسرے عشرےکی شروعات کے ساتھ ہی مسلمانوں نے مقبوضہ بیت المقدس کا رُخ کرلیا۔

تیسرے عشرے میں داخل ہوتے ہی مشرق وسطیٰ میں مسلمانوں کی بڑی تعداد عبادات کیلئے بیت المقدس پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق بدھ کو مسجد اقصیٰ میں 70 ہزار مسلمانوں نے نماز عشاء اور تراویح ادا کی۔

ہرسال ہزاروں مسلمان رمضان کےآخری عشرے میں مسجد اقصیٰ پہنچتے ہیں ۔رمضان کے آخری جمعے کو یوم القدس کے طور پر منایا جا تا ہے۔

واضح رہے کہ مسجد اقصیٰ کا انتظام اردن کی حکومت کے پاس ہے جبکہ مسجد اقصیٰ کے اطراف سکیورٹی کی ذمہ داری اسرائیل کے پاس ہے۔


مزید خبریں :