Time 20 مارچ ، 2025
انٹرٹینمنٹ

راکیش روشن کئی برسوں سے سر کیوں منڈوا کر رکھتے ہیں؟ ہدایتکار نے راز سے پردہ اٹھادیا

راکیش روشن کئی برسوں سے سر کیوں منڈوا کر رکھتے ہیں؟ ہدایتکار نے راز سے پردہ اٹھادیا
ہدایت کار و فلم ساز راکیش روشن کو ہم گزشتہ کئی دہائیوں سے گنجا دیکھتے آرہے ہیں/فوٹوفائل

سینئر ہدایتکار راکیش روشن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنا سر منڈوانے کی منت مانی تھی اور وہ اب ایسے ہی رہیں گے۔

ہدایت کار و فلم ساز راکیش روشن کو ہم گزشتہ کئی دہائیوں سے گنجا دیکھتے آرہے ہیں تاہم حال ہی میں انہوں نے اس فیصلے کے پیچھے چھپے راز سے پردہ اٹھایا ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران گفتگو راکیش روشن نے بتایا کہ ’ فلم ’خودغرض‘ بطور اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر میرے پاس آخری موقع تھی، اگر یہ فلم کامیاب نہ ہوتی تو میں آج اتنا کامیاب نہ ہوتا‘۔

ہدایتکار کے مطابق ’اس فلم کیلئے میں نے منت مانی تھی کہ اگر یہ فلم کامیاب ہوگئی تو میں اپنا سر منڈوالوں گا، فلم کامیاب ہوگئی لیکن میں سر منڈھوانے کیلئے خود کو تیار نہیں کرسکا‘۔

راکیش روشن نے مزید بتایا کہ ’اس کے بعد  پھر  مجھے رات کو نیند نہیں آئی کیونکہ میں اپنی منت پوری نہیں کر پایا تھا، اگلے دن میں نے حجام کو بلایااور وہ   ایک گھنٹے تک میرے سامنے بیٹھا رہا اور میں سوچتا رہا کہ مجھے یہ کرنا چاہیے یا نہیں، بلآخر میں نے بال کٹوا دیے‘۔

مزید خبریں :