Time 20 مارچ ، 2025
کاروبار

اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز دن، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند

اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز دن، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند
فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ریکارڈ ساز دن رہا اور 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچا۔

آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 19 ہزار پوائنٹس عبور کرتے ہوئے ایک لاکھ 19 ہزار 421 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچا۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس مجموعی طور پر 795 پوائنٹس اضافے سے پہلی بار ایک لاکھ 18 ہزار 769 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔

حصص بازار میں آج 66 کروڑ شیئرز کے سودے 38 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 75 ارب روپے اضافے سے 14 ہزار 430 ارب روپے ہے۔


مزید خبریں :