Time 21 مارچ ، 2025
انٹرٹینمنٹ

الکا یاگنک نے اے آر رحمان کے گانے کی پیشکش کو کیوں ٹھکرایا؟

الکا یاگنک نے اے آر رحمان کے گانے کی پیشکش کو کیوں ٹھکرایا؟
میں اے آر رحمان کی پیشکش پر غور کرنا چاہتی تھی جس کیلئے میں نے گلوکار کمار سانو سے رابطہ کیا تھا: الکا/ فائل فوٹو

بالی وڈ کی معروف ترین پلے بیک گلوکارہ الکا یاگنک نے ماضی میں موسیقار اے آر رحمان کے گانے کی پیشکش کو ٹھکرانے کا انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں الکا نے بتایا کہ اس وقت انڈسٹری میں اے آر رحمان کا ایک نیا نام تھا، ممبئی میں اس وقت انہیں کوئی نہیں جانتا تھا، اے آر رحمان چاہتے تھے کہ میں گانے کیلئے فوراً آجاؤ ں لیکن دوسرے کاموں کیلئے میری تاریخیں کافی دیر سے بک تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ میں نے ممبئی میں موسیقاروں کے ساتھ اتنا کام کیا تھا کہ ان کے ساتھ تعلق کو خراب نہیں کرنا چاہتی تھی، میں یہ بھی نہیں جانتی تھی کہ اے آر رحمان کون ہیں؟ میں ان کا مزاج بھی نہیں جانتی تھی؟

بالی وڈ گلوکارہ کا کہنا تھا کہ میں اے آر رحمان کی پیشکش پر غور کرنا چاہتی تھی جس کیلئے میں نے گلوکار کمار سانو سے رابطہ کیا اور انہوں نے بھی کام کرنے منع کرتے ہوئے کہا کہ 'خدا ہی جانتا ہے کہ یہ موسیقار کون ہے، میں نے کبھی اے آر رحمان یا اس کے گانے نہیں سنے جس کے بعد ہم دونوں نے انکار کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزید خبریں :