Time 21 مارچ ، 2025
سائنس و ٹیکنالوجی

جی میل میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی کارآمد فیچر صارفین کیلئے متعارف

جی میل میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی کارآمد فیچر صارفین کیلئے متعارف
کمپنی نے اس فیچر کا اعلان کیا / فائل فوٹو

اگر آپ کو بہت زیادہ ای میلز موصول ہوتی ہیں اور ایسا اکثر افراد کے ساتھ ہوتا ہے تو سیکڑوں یا ہزاروں ای میلز سے بھرے ان باکس میں کسی پرانی ای میل کو ڈھونڈنا چیلنج سے کم نہیں ہوتا۔

یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ گوگل کی ای میل سروس جی میل کو استعمال کیا جاتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ گوگل نے اس مسئلے کا حل صارفین کے لیے متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ایک نیا سرچ فیچر صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔

کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ اس اے آئی فیچر کے ذریعے صارفین کو ای میلز سرچ کرنے کا آپشن فراہم کیا جائے گا۔

بلاگ پوسٹ کے مطابق most relevant سرچ فیچر کو دنیا بھر میں تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے ان باکس میں پرانی ای میلز کو سرچ کرنا ممکن ہوگا۔

گوگل نے بتایا کہ اگر most relevant سرچ رزلٹس فیچر آپ کو پسند نہیں تو واپس موسٹ ریسنٹ آپشن پر سوئچ کرنا ممکن ہوگا۔

اس سے قبل بھی جی میل میں کئی اے آئی فیچرز متعارف کرائے جاچکے ہیں اور اب سرچ فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :