22 مارچ ، 2025
مصطفیٰ عامر کو قتل کرنے کے بعد ملزمان ارمغان قریشی اور شیراز کی حب سے کراچی واپس آنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان ارمغان اور شیراز گاڑی میں بیٹھ کرحب سے کراچی واپس آئے، ویڈیو میں ملزمان کو گاڑی میں بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
تفتیشی حکام کے مطابق مصطفیٰ عامر کو گاڑی میں زندہ جلا کر کچھ دور پیدل چلنے کے بعد دونوں ملزمان نے 3000 روپے دے کر گاڑی سے کراچی تک لفٹ لی تھی۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم ارمغان اور شیراز کو ہمدرد چوکی روڈ سے گاڑی میں بیٹھ کر گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمان ارمغان اور شیراز کی گاڑی ہمدرد چوکی سے فور کے چورنگی کی جانب روانہ ہوئی۔
یاد رہے کہ ملزم ارمغان نے نیو ایئر نائٹ پر مصطفیٰ کے ساتھ ہونے والے جھگڑے کا بدلہ لینے کے لیے پہلے اسے اپنے بنگلے پر بلا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اسے اس کی ہی گاڑی کی ڈگی میں بند کر کے حب لیجا کر قتل کر دیا۔