Time 23 مارچ ، 2025
پاکستان

جنڈولہ فورٹ حملے میں ہلاک خوارج سے والد اور خاندان کا مکمل لاتعلقی کا اعلان

جنڈولہ فورٹ حملے میں ہلاک خوارج سے والد اور خاندان کا مکمل لاتعلقی کا اعلان
 ڈیرہ اسماعیل خان کے 20 سے زائد مشران اور والد نے جرگے میں شرکت کی__فوٹو: فائل

13 مارچ کو جنڈولہ فورٹ حملے میں مارے گئے خارجی نعیم خان سے اس کے والد،  خاندان اور گاؤں والوں نے مکمل لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

 ڈیرہ اسماعیل خان کے 20 سے زائد مشران اور والد نے جرگے میں شرکت کی۔

نعیم خان کے والد احمد خان نے کہا کہ جو پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہو وہ ریاست کا دشمن ہے، چاہے وہ ان کا اپنا بیٹا ہی کیوں نہ ہو۔

اس کے علاوہ عوام اور مشران نے خارجیوں سے متعلق سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں ہے۔

مزید خبریں :