Geo News
Geo News

پاکستان
08 مارچ ، 2013

فوجی حکام کی الیکشن کمیشن کو انتخابات میں تعاون کی یقین دہانی

فوجی حکام کی الیکشن کمیشن کو انتخابات میں تعاون کی یقین دہانی

راولپنڈی…سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔فوجی حکام نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو انتخابات کے دوران ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے جی ایچ کیو میں ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پر فوجی حکام کے ساتھ ملاقات میں الیکشن کے دوران سیکورٹی کی فراہمی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔ فوجی حکام نے الیکشن کمیشن کو پرامن ماحول میں انتخابات کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔۔ الیکشن کمیشن حساس علاقوں اور حساس پولنگ اسٹیشنز کی نشاندہی کرے گا۔الیکشن کمیشن کا نمائندہ اگلی ملاقات میں حساس علاقوں اورپولنگ اسٹیشنوں کے تفصیل جی ایچ کیو میں پیش کرے گا۔

مزید خبریں :