Geo News
Geo News

پاکستان
08 مارچ ، 2013

قومی اسمبلی نے انسداد دہشت گردی بل 2013 ء منظور کر لیا

قومی اسمبلی نے انسداد دہشت گردی بل 2013 ء منظور کر لیا

اسلام آباد…قومی اسمبلی میں انسداد دہشت گردی بل 2013 ء منظور کر لیا ہے، جس کے تحت انسداد دہشت گردی کا ادارہ قائم کیا جائے گا ، اس کے سربراہ وزیراعظم ہوں گے اور دہشت گردی کے خلاف قومی پالیسی تشکیل دی جائے گی۔ایوان نے خواتین سے یک جہتی کے اظہارکی قراردادکی منظوری بھی دی ہے۔ قومی اسمبلی میں وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے انسداد دہشت گردی بل 2013 بل پیش کیا ، جس کی ایوان نے متفقہ منظوری دی۔ خواتین سے اظہار یکجہتی سے متعلق قرارداد کی بھی متفقہ منظوری دی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ آنے والی اسمبلی خواتین پر تشدد کے خلاف بل سمیت خواتین کے حقوق کے لیے قانون سازی جاری رکھے۔اس سے پہلے ایوان کو وزارت خزانہ کی طرف سے تحریری طور پر بتایا گیا ہے کہ پانچ سالوں میں مجموعی طور پر 19 کھرب، 89 ارب مالیت کے کرنسی نوٹ چھاپے گئے،سب سے زیادہ کرنسی نوٹ سال 2011،12 میں 5 کھرب ، 24 ارب روپے چھاپے گئے۔سال 2007،8 میں 2 کھرب،سال 2008،9 میں چار کھرب، 38 ارب 90 کروڑ ، سال 2009،10 میں ایک کھرب 53 ارب جب کہ سال 2010،11 میں تین کھرب ،72 ارب اور 50 کروڑ مالیت کے کرنسی نوٹ چھاپے گئے۔

مزید خبریں :