Time 25 مارچ ، 2025
کھیل

سیریز ہارے ہیں، کسی ٹورنامنٹ سے آؤٹ نہیں ہوئے: بولنگ کوچ اظہر محمود

سیریز ہارے ہیں، کسی ٹورنامنٹ سے آؤٹ نہیں ہوئے: بولنگ کوچ اظہر محمود
ایک بولر اچھی بولنگ کرتا ہے تو دوسرا اس طرح پرفارمنس نہیں دیتا: کوچ کی گفتگو__فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولرز کی کارکردگی انفرادی ہورہی ہے، بحیثیت بولنگ یونٹ نہیں ہورہی۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک بولر اچھی بولنگ کرتا ہے تو دوسرا اس طرح پرفارمنس نہیں دیتا، تین کے تین بولرز ایک ساتھ پرفارم کریں تو اچھا ہوگا ۔

بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ ایک میچ میں حارث نے بہت اچھی بولنگ کی، باقی نہیں کرسکے، نوجوانوں پرمشتمل ٹیم ہے،کھلاڑیوں کی انجری اور فائٹ اسپرٹ سب نے دیکھ لی، سیریز ہار گئے ہیں کسی ٹورنامنٹ سے آؤٹ نہیں ہوئے، ماڈرن ڈے کرکٹ میں اب 160 اسکور نہیں ہوتا،180 یا 200 پلس ہی ہوتا ہے۔

اظہر محمود کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی بدقسمت رہے ان کی گیند پر ٹاپ ایج ہوئے لیکن وکٹ نہیں ملی، نیوزی لینڈ آئے تو بہت چیلنجز کا سامنا تھا، کوشش ہوگی سیریز 3-2کرکے جائیں ، بیٹرز کو باؤنس اور پیس کا سامنا تھا، ماضی کی نسبت اب زیادہ باؤنس ہوتی ہے۔

بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ بیٹر کو بتایا کہ پیس کے ساتھ لڑنا نہیں ہے اس کو استعمال صحیح کرنا ہے، بولرز کو بھی بتایا کہ یہاں اس طرح کی لینتھ رکھنی ہے ، ابرار کو آٹھ میچز ملے ہیں جو زیادہ نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آخری میچ کل بروز بدھ کو کھیلا جانا ہے، جب کہ قومی ٹیم سیریز ہار چکی ہے۔

مزید خبریں :