Time 26 مارچ ، 2025
کاروبار

رواں مالی سال کے 8 ماہ کے دوران مہنگائی میں اضافے کی شرح 5.9 فیصد ریکارڈ

رواں مالی سال کے 8 ماہ کے دوران مہنگائی میں اضافے کی شرح 5.9 فیصد ریکارڈ
فوٹو: فائل

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران مہنگائی میں اضافے کی شرح 5.9 فیصد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 28 فیصد تھی۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر، ترسیلات زر، برآمدات، درآمدات، محصولات اور نان ٹیکس آمدن بھی بڑھ گئی۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے  کہ معاشی سرگرمیوں میں اضافے کا امکان ہے۔رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کےدوران مالی خسارہ کم ہوا۔

وزارت خزانہ کے مطابق فروری میں چینی، ڈیری مصنوعات اور ویجیٹبل گھی کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی 8.2 فیصد سے بڑھ کر 9.7 ریکارڈ کی گئی۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ 8 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری میں سالانہ بنیادوں پر 11.8 فیصد کا اضافہ ہوا،،فروری میں بیرونی سرمایہ کاری میں 67.5 فیصد کمی ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مانیٹری پالیسی نے شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جولائی سے فروری تک برآمدات 21.8 ارب اور درآمدات 38.3 ارب ڈالرز رہیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق8 ماہ میں تجارتی خسارہ 16.5 ارب ڈالرز رہا، اس دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.78 فیصد کی کمی ہوئی۔ ترسیلات زر میں جولائی تا فروری 32.5 فیصد کا اضافہ ہوا۔کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس اور روپے کی قدر میں معمولی کمی ہوئی۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مارچ میں مہنگائی بڑھنے کی شرح ایک سے 1.5 اور اپریل میں 2 سے 3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :