Geo News
Geo News

پاکستان
08 مارچ ، 2013

وزارت قانون کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات الیکشن کمیشن میں جمع

 وزارت قانون کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات الیکشن کمیشن میں جمع

اسلام آباد…وزارت قانون نے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات الیکشن کمیشن میں جمع کرادیئے ہیں ، اُن میں کہاگیاہے کہ تعلیمی قابلیت کا خانہ صرف سینیٹ میں ٹیکنو کریٹس کے لیے رکھا جائے۔ اہل خانہ کی تفصیلات طلب نہ کی جائیں۔ تین سالہ سفری ریکارڈمانگنے پربھی اعتراض کیاگیاہے۔ وزارت قانون کے ذرائع نے بتایاہے کہ الیکشن کمیشن میں داخل کرائے گئے اعتراضات میں کہاگیاہے کہ اُمیدوارسے سفری ریکارڈ مانگنے کی ضرورت نہیں۔ اُمیدوار نے پانچ سال میں حلقے کے لیے کیا کچھ کیا، یہ معلومات دینابھی ضروری نہیں۔ زرعی ٹیکس اثاثوں کی تفصیلات میں شامل ہے ، اس لیے کاغذات نامزدگی میں اس کی تفصیلات طلب کرنابھی ضروری نہیں۔ دُہری شہریت کا حلف نامہ لینے کے بعد غیر ملکی پاسپورٹ کی تفصیلات مانگنے کی ضرورت نہیں رہی۔وزارت قانون کے اعتراضات میں یہ بھی کہاگیاہے کہ تین سالہ ٹیکس کی تفصیلات اُمیدوار کی بجائے ایف بی آر سے لی جائیں۔ جس اُمیدوار کے خلاف فوجداری مقدمہ زیر التواء ہو، وہ نااہل نہیں ہوتا۔

مزید خبریں :