Geo News
Geo News

کھیل
08 مارچ ، 2013

گال ٹیسٹ: سری لنکا نے بنگلہ دیش کیخلاف 3 وکٹ پر 361 رنز بنالئے

گال ٹیسٹ: سری لنکا نے بنگلہ دیش کیخلاف 3 وکٹ پر 361 رنز بنالئے

گال … گال ٹیسٹ کے پہلے دن سری لنکا نے بنگلا دیش کے خلاف 3 وکٹ پر 361 رنز بنالئے۔ گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ کے پہلے دن سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکا کی جانب سے کمار سنگا کارا 142 رنز بناکر نمایاں رہے۔ میزبان ٹیم نے پہلے دن کے اختتام پر 3 وکٹ پر 361 رنز بنائے، تھری مانے 74 اور کپتان انجیلو میتھیوز 25رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔ بنگلا دیش کی جانب سے سوہاگ غازی نے 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا ۔

مزید خبریں :