Time 28 مارچ ، 2025
کاروبار

سونے کی قیمت کا نئے ریکارڈ بنانے کا سلسلہ جاری

سونے کی قیمت کا نئے ریکارڈ بنانے کا سلسلہ جاری
فوٹو: فائل

کراچی: سونے کی قیمت کا نئے ریکارڈ بنانے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 380 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 23 ہزار 380 روپے کی بلند ترین سطح پر ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 41 روپے اضافے سے 2 لاکھ 77 ہزار 246 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت 22 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 74 ڈالر فی اونس ہے۔

خیال رہے کہ مارچ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مجموعی طور پر 22 ہزار 880 روپے اور رواں سال کے 3 ماہ کے دوران 50 ہزار 780 روپے اضافہ ہوا ہے۔


مزید خبریں :