Time 29 مارچ ، 2025
پاکستان

تونسہ میں ایڈز کا پھیلاؤ: مریم نواز نے ایڈز کے سدباب کیلئے آپریشنل پلان طلب کرلیا

تونسہ  میں ایڈز کا پھیلاؤ: مریم نواز  نے ایڈز کے سدباب کیلئے آپریشنل پلان طلب کرلیا
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر یونیسیف، ڈبلیو ایچ او اور محکمہ ہیلتھ پنجاب کا جوائنٹ مشن قائم کیا گیا ہے/فوٹوفائل 

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تحصیل تونسہ میں ایڈز کے سدباب کے لیے آپریشنل پلان طلب کر لیا۔

اسپتال انتظامیہ کےمطابق  تونسہ میں مزید ایک  بچے میں ایچ آئی وی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ بچوں کی تعداد 107 ہوگئی جب کہ  اسپتال میں  روزانہ بچوں سمیت لوگوں کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ مریم نواز  کی ہدایت پر یونیسیف، ڈبلیو ایچ او اور محکمہ ہیلتھ پنجاب کا جوائنٹ مشن قائم کیا گیا ہے جو  ایڈز کنٹرول اور بچاؤ کے لیے تجاویز پیش کرے گا۔


جوائنٹ مشن 7 اپریل سے 14 اپریل تک متاثرہ بچوں کی ہسٹری ٹریسنگ کرے گا، ادھر ایڈز کنٹرول پروگرام کی جانب سے ادویات بھیج دی گئی ہیں لیکن عملہ نہیں پہنچا ہے،  اسپتال اسٹاف اور ڈاکٹرز ہی ایچ آئی وی مریضوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں،ایڈز کنٹرول پروگرام کے عملے کے آنے کے بعد الگ وارڈ قائم ہوگا۔

مزید برآں مریم نواز کا کہنا ہے کہ ایڈز سے متاثرہ بچوں کے علاج میں کوئی کمی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید خبریں :