08 مارچ ، 2013
لاہور…امیر جماعت اسلامی منور حسن نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ بنگلہ دیش میں جاری ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی بدترین پامالی کا فوری نوٹس لیا جائے۔منصورہ لاہور میں کارکنوں سے سے گفتگو کرتے منور حسن کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں عوام پر حسینہ واجد حکومت کے وحشیانہ تشد د اور قتل عام کو فوری نہ رکوایا گیا تو خانہ جنگی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اقوام متحدہ کاہنگامی اجلاس بلایا جائے اور بنگلا دیش کی دن بدن خراب ہوتی صورتحال پر غور کیا جائے۔