31 مارچ ، 2025
راولپنڈی: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان تیسری عید اڈیالا جیل میں گزار رہے ہیں۔
اڈیالا جیل کی مرکزی جامع مسجد میں نماز عید ادا کی گئی تاہم سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی عمران خان نماز عیدادا نہیں کر سکے۔
اڈیالہ جیل میں نماز عید میں قیدیوں، حوالاتیوں اور جیل افسران نے شرکت کی، عمران خان اور بشریٰ بی بی اپنے اپنے سیل میں رہے۔
خیال رہے کہ پاکستان، بھارت اور مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں مسلمان آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں۔