Time 31 مارچ ، 2025
دنیا

اسرائیلی فوج کے عید پر غزہ میں حملے جاری، بچوں سمیت مزید 64 افراد شہید

اسرائیلی فوج کے عید پر غزہ میں حملے جاری، بچوں سمیت مزید 64 افراد شہید
 رفح کے قریب اسرائیلی فائرنگ کے ایک ہفتے بعد 14 لاشیں برآمد ہوئیں: فلسطینی حکام/ فائل فوٹو

اسرائیل نے عید کے دوسرے روز بھی اپنی جارحیت جاری رکھتے ہوئے غزہ میں درجنوں فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

فلسطین میں آج عید کا دوسرا روز ہے اور صیہونی فورسز کی جانب سے غزہ پر بہیمانہ حملے مسلسل جاری ہیں۔

 فلسطینی حکام کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فورسز کے حملوں میں بچوں سمیت 64 افراد شہید ہوگئے۔

فلسطینی حکام نے مزید بتایا کہ رفح کے قریب اسرائیلی فائرنگ کے ایک ہفتے بعد 14 لاشیں برآمد ہوئیں جس میں طبی عملے کے 8 ارکان کے علاوہ شہری دفاع کے 5 کارکن اور ایک یو این ملازم بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔


مزید خبریں :