08 مارچ ، 2013
پشاور…تحریک انصاف نے نگران وزیر اعظم کے لیے تین نام تجویز کر دیئے ہیں۔ جب کہ آیندہ انتخابات میں حکومتی اور اس کی اتحادی جماعتوں سے اتحاد نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔پشاور میں تحریک انصاف خیبر پختون خوا کے جنرل سیکریٹری شوکت یوسف زئی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ نگران وزیراعظم کے لئے مرکز کی سطح پر تحریک انصاف سے مشاورت کی گئی ہے۔ تحریک انصاف نے تین نام تجویز کئے ہیں۔ جن کا اعلان عمران خان پشاور کے جلسے میں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں نگران وزیراعلیٰ کے لئے کسی نے تحریک انصاف سے مشاورت نہیں کی۔ شوکت یوسف زئی نے سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ وہ موجودہ حکمرانوں کے نام ای سی ایل میں شامل کریں اور انہیں عام انتخابات سے قبل ملک سے باہر نہ جانے دیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومتی اور اس کی اتحادی جماعتوں سے انتخابی اتحاد نہیں کرے گی۔