Time 03 اپریل ، 2025
جرائم

سفاک شوہر نے حاملہ بیوی اور 2 بچوں کو زندہ جلادیا

میرپورخاص میں سفاکی کی انتہا ہوگئی، حاملہ ماں اور 2 معصوم بچوں کو زندہ جلادیا گیا۔

پولیس کےمطابق خاتون کےبھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں نامزد  خاتون کے شوہر ویجھو بھیل اور  اس کےتین بھائیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

گرفتار شوہر نے اعتراف جرم کرتے ہوئے پولیس کو بیان دیا کہ بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔

میڈیکو لیگل افسر کے مطابق جھلس کر ہلاک ہونے والی 45 سالہ خاتون سات ماہ کی حاملہ تھی جب کہ اس کے 5 اور 8 سالہ دو دیگر بچےبھی جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم میں خاتون اور بچوں کو ہاتھ پیر باندھ کر آگ لگانےکے شواہد جب کہ تشدد کےنشانات بھی ملے ہیں۔

مزید خبریں :