Time 03 اپریل ، 2025
کھیل

نیوزی لینڈکیخلاف دوسرا ون ڈے، آئی سی سی نے پاکستان ٹیم پر جرمانہ کردیا

نیوزی لینڈکیخلاف دوسرا ون ڈے، آئی سی سی نے پاکستان ٹیم پر جرمانہ کردیا
فوٹو: آئی سی سی

آئی سی سی نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ کردیا۔

پاکستان ٹیم پر مقررہ وقت میں ایک اوورکم ہونے پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے جرمانےکو تسلیم کرلیا ہے۔ پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں بھی سلو اوور  ریٹ پر جرمانہ کیا گیا تھا۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز  نیوزی لینڈ نے تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو 84 رنز سے ہراکر سیریز میں نمایاں برتری حاصل کی تھی۔

ہیملٹس کے سیڈون پارک میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے تھے جواب میں قومی ٹیم 208 رنز ہی بناسکی اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی، پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف 73 اور نسیم شاہ 51 رنز بناکر نمایاں رہے۔


مزید خبریں :