Time 04 اپریل ، 2025
پاکستان

نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کیلئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی کر دی

وزیراعظم شہباز شریف کے اعلان کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی شروع ہوگئی، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)  نے کراچی سمیت ملک بھر کیلئے سہ ماہی اور ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی کر دی۔

نیپرا نوٹی فکیشن کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 1روپے 90 پیسے سستی کر دی گئی۔

نیپرا کے مطابق جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی کیلئے فی یونٹ بجلی مزید 3 روپے 2 پیسے سستی اور کراچی کے سوا ڈسکوز صارفین کیلئے فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 46 پیسے سستی کر دی گئی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ اپریل، مئی اور جون کے بجلی بلوں میں ہر ماہ صارفین کو ایک روپے 90 پیسے کا یہ ریلیف منتقل کیا جائے گا،  مجموعی طور پر اس سے بجلی صارفین کو 56 ارب 38 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

نیپرا کے مطابق یہ ریلیف صارفین کو اپریل کے بجلی بلوں میں منتقل کیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ جمعرات کو وزیراعظم شہباز شریف گھریلو اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا تھا۔

جیو نیوز کو موصول سرکاری دستاویز کے مطابق بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت میں7.41 روپےکمی کی گئی ہے۔

گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7.15 روپےکمی کی گئی ہے۔ بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت45.05 روپے سےکم کرکے 37.64 روپےکردی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق کمرشل صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 8.58 روپے کمی کی گئی ہے۔جس کے بعد فی یونٹ بجلی71.06 روپے سے62.47 روپے ہوگئی ہے

مزید خبریں :