Geo News
Geo News

پاکستان
09 مارچ ، 2013

پی پی حکومت کو 5 سال ہو گئے ،کوئٹہ چمن شاہراہ کی تعمیر ومرمت نہ ہو سکی

 پی پی حکومت کو 5 سال ہو گئے ،کوئٹہ چمن شاہراہ کی تعمیر ومرمت نہ ہو سکی

کوئٹہ.... پیپلز پارٹی حکومت کو 5 سال ہو گئے،کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ کی تعمیر ومرمت نہ ہو سکی۔ البتہ 4 ارب روپے لاگت بڑھ گئی ، پیپلز پارٹی کی حکومت اپنی 5 سالہ مدت تو پوری کرنے والی ہے مگر اس حکومت کا کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ کی تعمیر و مرمت نہ کراسکی۔کہتے ہیں اگر شہر بسانے ہیں تو سڑکوں کا جال بچھادیاجائے شہر خودہی آباد ہوجائیں گے، لیکن پاکستان کا گیٹ وے کہلانے والے شہر چمن میں ایسا نہیں، اہم تجارتی اور دفاعی شہر چمن کو افغانستان اور وسط ایشیا سے ملانے والی سڑک کو میگاپروجیکٹ کے نام پر 2006ءمیں اکھاڑ دیا گیا۔ پرویزمشرف دورحکومت میں شروع کیے گئے اس منصوبہ کو2008ءمیں مکمل ہونا تھا اور لاگت آنا تھی4ارب روپے۔ دن مہینوں میں اورمہینے سال میں بدلتے گئے پیسہ بھی خرچ ہوتارہا لیکن منصوبہ مکمل نہ ہوسکااور منصوبہ کی لاگت آٹھ ارب روپے تک پہنچ گئی۔

مزید خبریں :