Time 05 اپریل ، 2025
سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ پر اے آئی بٹن سے پریشان صارفین اس سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں؟

واٹس ایپ پر اے آئی بٹن سے پریشان صارفین اس سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں؟
 میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ پر بھی اے آئی چیٹ بوٹ کا اضافہ کیا جاچکا ہے/فوٹوفائل 

میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ پر بھی اے آئی چیٹ بوٹ کا اضافہ کیا جاچکا ہےلیکن کیا آپ بھی اس اے آئی بٹن پر تشویش میں مبتلا ہیں اور اس کا استعمال پسند نہیں کرتے؟

ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق  واٹس ایپ پر میٹا اے آئی فیچر کو ناپسند کرنے والے صارفین نے اس کیلئے مبینہfix کا انکشاف کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق میٹا اے آئی بٹن کو ہٹانے کیلئے ناکام کوشش کے بعد واٹس ایپ صارفین کی جانب سے متبادل ورژن ’ واٹس ایپ بزنس‘ پر سوئچ کرنے کا مشورہ دیا جارہا ہے، ان صارفین کے مطابق اس ورژن میں واٹس ایپ کا متنازع اے آئی فیچر موجود نہیں ہے۔

واٹس ایپ بزنس کا استعمال بنیادی طور پر کاروباری مالکان گاہکوں کے ساتھ بات چیت کیلئے کرتے ہیں، واٹس ایپ کی طرح واٹس ایپ بزنس بھی صارفین کیلئے لیے مکمل طور پر مفت ہے جو درست فون نمبر کے ساتھ کسی بھی صارف کیلئے  بھی دستیاب ہے۔

ریڈٹ پر شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق صارفین کا ماننا ہے کہ اے آئی فیچر سے تنگ صارفین واٹس ایپ پر منتقل ہوجائیں کیوں کہ اس پر فی الحال اے آئی فیچر موجود نہیں ہے لہٰذا اگر آپ بھی اے آئی فیچر سے چھٹکارا چاہتے ہیں تو  واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹ پر سوئچ کر جائیں۔

لیکن اگر اس کے باوجود بھی آپ کو اپنے واٹس ایپ پر اے آئی فیچر نظر آجائے تو  اگلا آپشن واٹس ایپ کا  پرانا ورژن ہے، اس صورت میں، آپ کسی قابل اعتماد ذریعے سے پرانا ورژن ڈاؤن لوڈ کر کے واٹس  ایپ کو ڈاؤن گریڈ کر سکتے ہیں۔ 

مزید خبریں :