09 مارچ ، 2013
واشنگٹن… امریکا نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اعلیٰ سطح پر مذاکرات اور روابط کی حمایت کرتا ہے امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ وزیراعظم راجا پرویز اشرف کا دورہ بھارت خوش آئند ہے۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان ویزا ، سفری اور معاشی معاملات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ امریکا پاک بھارت تعلقات میں مثبت پیش رفت کی ہمیشہ حمایت کرتا ہے۔ امریکی ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت سفارتی سطح پر تعلقات بہتر بنا رہے ہیں