09 مارچ ، 2013
نیویارک…این جی ٹی…علم حاصل کرنے کی کوئی مخصوص عمر یا وقت مقرر نہیں بلکہ تمام تر اہمیت شوق اور لگن کی ہوتی ہے۔یہ بات ثابت کی ایک سو چھ سالہ اس معمر امریکی شخص نے جو اپنی ادھوری تعلیم مکمل کرتے ہوئے ہائی اسکول ڈپلومہ حاصل کرنے میں بالآ خر کامیاب ہو گئے ہیں۔ فریڈ کو کم عمری میں اپنے والدین کے کاروبار میں ہاتھ بٹانے اور گھریلو مصروفیات کی بنا پر تعلیمی سلسلے کو منقطع کرنا پڑاتھاتاہم علم حاصل کرنے کی جستجو اورسچی لگن عمر بڑھنے کے ساتھ بھی کم نہ ہوپائی ۔ مسلسل محنت اور لگن کے بعد کامیابی نے بالآخر اُنکے قدم چومے اورایک سو چھ سال کی عمر میں امریکی ریاست Massachusettsکے ایک ہائی اسکول کی انتظامیہ نے انہیں ڈپلومے سے نوازدیا۔